ویب ڈیسک (پشاور): پولیس حوالات کے اندر شاہ زیب کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، پشاور پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، پولیس رپورٹ کے مطابق شاہ زیب کی دکاندار سے ڈرون کیمرے پر لڑائی ہوئی تھی، جھگڑا ہونے پر شاہ زیب نے دکاندار پر پستول تان لی، دکاندار نے شاہ زیب کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، پولیس نے شاہ زیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے دوپہر 3 بج کر 42 منٹ پر اسے حوالات میں بند کیا.
رپورٹ میں مزید لکھا تھا کہ شاہ زیب نے تکیہ کے ٹکرے سے حوالات کی سلاخوں کے ساتھ خود کشی کی، شاہ زیب کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی، ان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، واقع کی جوڈیشل تحیقیقات کی لئے ڈسٹرکٹ اور سیشن جج کو درخواست کی گئی ہے۔