Untitled 3 12

خیبر پولیس:24 گھنٹوں کے اندر اندر دو ملزمان میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک (جمرود): خیبر پولیس کی کاروائی 24 گھنٹوں کے اندر اندر شہید ایس ایچ او نیاز محمد کے قتل میں ملوث دو نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم سمیع اللہ ولد سنزل خان کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی پی او خیبر کے مطابق واقع میں استعمال ہونے والے گاڑی کو بھی برآمد کیا گیا، دوسرے نامزد ملزم کی تلاش جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز تھانہ جمرود علاقہ علی مسجد میں سمگلروں اور پولیس پارٹی کی درمیان کراس فائرنگ ہوئی تھی، ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود نیاز محمد شہید جبکہ اے ایس ایچ او حضرت منیر اور شعور خان زخمی ہوئے تھے، واقع میں ملوث تمام ملزمان کے گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج