ویب ڈیسک(پشاور)خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کمی کے معاملہ میں ہسپتال کے بی او جی چیئرمین اور ممبران کے استعفی قبول کرلیےگئے ہیں۔
بی او جی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دئیے تھے جو وزیراعلی نے قبول کرلیے۔اعلامیہ جاری
بی او جی خیبر ٹیچنگ میں چیئرمین ڈاکٹر ندیم خاور، شاہ جہاں شاہ، میجر جنرل ر صلاح الدین قاسم، ندیم عالم ، صبورسیٹھی اور ڈاکٹر ظفر درانی شامل ہیں۔
تاہم ہسپتال کی نئی بی او جی کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔