Untitled 1 228

خیبرپختونخوا حکومت سی پیک روٹ نے ریگستان جیپ ریلی کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک (پشاور): ایڈونچر کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری، خیبرپختونخوا حکومت سی پیک روٹ نے ریگستان جیپ ریلی کی اجازت دے دی، جنوبی اضلاع میں کورونا کے ‫کیسز کے پیش نظر سی پیک روٹ سے ژوب بلوچستان تک ڈیزرٹ ریلی ہوگی.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی

اعلامیہ کے مطابق 172 کلو میٹر ریگستان ریلی 26 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگی، ریلی میں شرکت کرنے والوں کو کورونا منفی ٹیسٹ رزلٹ پیش کرنا ہوگی، ایک گاڑی میں زیادہ سے زیادہ 2 افراد سوار ہونے کی اجازت ہوگی، 50 بندوں سے زیادہ مجمع پر پابندی عائد ہوگی، ماسک اور سینیٹایزر کا استعمال لازمی، سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا، ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت کسی بھی وقت ریلی کینسل کی جائے گی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس