Screen Shot 2021 03 19 at 1.49.23 PM

پشاور: ڈبلیوایس ایس پی اورموٹروے پولیس نےصاف سڑکیں مہم کا آغازکردیا

ویب ڈیسک(پشاور) ڈبلیو ایس ایس پی اور موٹر وے پولیس نے صاف سڑکیں مہم کا آغاز کردیا، پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر مہم کا افتتاح اور آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈیڈک چیئرمین ارباب جہانداد، ایم پی اے محمد آصف خان نے مہم کا افتتاح کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی حسن ناصراور ڈی آئی جی موٹر وے اشفاق احمد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور

اراکین اسمبلی اور حکام نے موٹر وے ٹول پلازہ پر ڈرائیوروں اور سواریوں میں آگاہی مواد تقسیم کئے۔

ڈاکٹر حسن ناصر نے کہا کہ ہفتے میں ایک دن ٹول پلازے پر ڈرائیوروں اور سواریوں میں آگاہی پھیلائی جائے گی۔

ڈی آئی جی کے مطابق سڑکوں کو صاف رکھنے کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ تعاون کریں گے،مہم میں موٹر وے اور دیگرسڑکوں پر گندگی پھینکنے کے انسداد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ​شاہراہیں او رسڑکیں قومی اثاثہ ہیں انہیں صاف رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان