peshawar teenager suicide

پشاورتھانہ غربی:دوران حراست شاہ زیب کی مبینہ خودکشی،پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول

ویب ڈیسک: پشاور: تھانا غربی میں دوران حراست طالب علم شاہ زیب کی مبینہ خودکشی کا معاملہ ،شاہ زیب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول.

رپورٹ کے مطابق شاہ زیب کی موت پھانسی کی وجہ سے واقع ہوئی، گردن پر پھانسی کے نشانات پائے گئے ہیں،
شاہ زیب کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کوئی ثبوت نہیں ملے،متوفی کے کپڑوں پر خون کے دھبے بھی ملے ہیں،
شاہ زیب کے جسم پر زخم کے نشانات پائے گئے،متوفی کے سر، کان، کہنی، ہاتھ، ران اور انگھوٹھے پر زخم کے نشانات پائے گئے.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی ، 2افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق متوفی کے دل، پھیپھڑے اور پسلیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، متوفی کے خون اور پیشاب کے نمونوں میں کوئی نشہ آور اور زہریلی چیز نہیں ملی.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائیگی

پولیس کے مطابق شاہ زیب کوزخم دکانداروں سے لڑائی کے دوران آئے،شاہ زیب اور دکانداروں کے درمیان لڑائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے،14 مارچ کو طالب علم شاہ زیب نے حوالات میں مبینہ خودکشی کی تھی.