ameer haider hoti

سلیکٹڈ حکومت پارلیمان کی بے توقیری کررہی ہے۔ امیر حیدر خان ہوتی

ویب ڈیسک (پشاور): اے این پی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس2021 مسترد کردیا، آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت پارلیمان کی بے توقیری کررہی ہے، اکثریت کی دعویدار جماعت پارلیمان میں قانون سازی کرنے سے گھبرا رہی ہے، قانون سازی کے لئے چور دروازوں سے صدارتی آرڈیننس کیوں جاری کئے جارہے ہیں؟

امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ اقتدار ملنے سے قبل کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے، آئی ایم ایف کو خوش رکھنے کے لئے روزانہ کے حساب سے عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں، ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی ادارے تباہ وبرباد ہوگئے ہیں، نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کا کباڑا بھی نکال دیا ہے، سٹیٹ بینک کے ملازمین کو احتسابی اداروں کے قوانین سے چھوٹ دلاکر آئی ایم ایف کے سپرد کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان، پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداءکی تعداد 37 تک جا پہنچی

سلیکٹڈ وزیراعظم کہا کرتے تھے کہ ٹیکسوں میں اضافہ تب ہوتا ہے جب حکمران چور ہوں، مہنگائی اور بے روزگاری نے پہلے ہی عوام کا جینا حرام کردیا ہے، پیٹرول، گیس، دوائیاں، بجلی اور دیگر اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں۔ آرڈیننس کے تحت حکومت کو سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیارعوام کا معاشی قتل عام ہے۔ حکومت کی جانب سے اس قسم کے اقدامات نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا باعث بنیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف رہنماؤں وکارکنان کی پکڑ دھکڑ