FBR cover

ایف بی آر نے فاٹا کی صنعتوں کے لیے ٹیکس چھوٹ کا سرکلر جاری کردیا

ویب ڈیسک (پشاور): ایف بی آر نے فاٹا کی صنعتوں کے لیے ٹیکس چھوٹ کا سرکلر جاری کردیا، ایف بی آر کے مطابق فاٹا اور پاٹا کی صنعتوں کو انکم ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی، انکم ٹیکس چھوٹ کے لیے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ پر ہونا ضروری ہوگا، کمشنر ان لینڈ ریونیو صنعتوں کو ٹیکس چھوٹ کا سرٹیفیکیٹ جاری کریں گے، فاٹا اور پاٹا کی صنعتوں سے ماہانہ طلب اور رسد کا ڈیٹا طلب کیا جائے گا، صنعتوں سے بجلی اور گیس کے ماہانہ بلز وصول کیے جائیں گے، صنعتوں سے خریداروں کی فہرست بھی طلب کی جائے گی، صنعتوں کو بینک اسٹیٹمنٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
ان صنعتوں کو خام مال اور مقامی مال کی خریداری کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، صنعتوں کو پیداواری صلاحیت کے بارے میں بھی ریکارڈ پیش کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے