111 17

پشاور:معاون خصوصی کامران بنگش اور وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی نیوز کانفرنس

ویب ڈیسک (پشاور): معاون خصوصی کامران بنگش اور وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی نیوز کانفرنس، کامران بنگش نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ کورونا کیسز کی بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزیر اعلی کی صدارت میں اجلاس، شادی ہالز میں ان اور آوٹ ڈور تقریبات پر آج سے پابندی عائد، جہاں پر5 فی صد یا اس سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے وہاں تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کا فیصلہ، سرکاری دفاتر میں 50 فی صد سٹاف رکھنے کی ہدایت اور وزراء کو اختیار کہ وہ اس سے بھی کم سٹاف رکھے، ٹرانسپورٹ رمضان تک دو دن بند رہینگے، پولیو مہم جاری رہے گی لیکن ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لاہور: پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مسترد، ناقابل سماعت قرار

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں عبادت کو کورونا ایس او پیز میں جاری رکھنے کا فیصلہ، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں، ایس او پیز پر عمل کریں اگر حالات مزید خراب ہوئے تو مزید سختی عمل میں لائی جائے گی۔

تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوا کہ کورونا کا سامنا کر رہے ہیں، مشکل حالات ہے ہمیں کوششیں جاری رکھنی چاہئے، کوشش ہے کہ کاروبار اور معیشت پر کم اثر ہو، زیادہ سے زیادہ لوگ محفوظ رہے، عوام حکومتی اقدامات کو سپورٹ کریں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان

تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہں ہے، خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرعہ زیادہ ہے، پشاور پر لوڈ زیادہ ہے، شمالی اور جنوبی اضلاع محفوظ ہے، تیسری لہر پہلے لہر سے زیادہ مہلک ہے، پشاور مردان اور سوات میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ہسپتالوں ہیلتھ کیر سہولیات بڑھا رہے ہیں، اس وقت عوام کی تعاون کی ضرورت ہے، ہم سب مل کر اس کو شکست دے سکتے ہیں۔