Untitled 1 295

خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو 3 ارب 80 کروڑ روپے بلا سود قرض کی فراہمی کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو 3 ارب 80 کروڑ روپے بلا سود قرض کی فراہمی کا فیصلہ، منصوبے کے تحت ضم اضلاع کے نوجوانوں کے لئے ایک ارب 80 کروڑ جبکہ دیگر اضلاع کے لئے دو ارب روپے مختص، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس، محکمہ سیاحت، ثقافت و امور نوجوانان بینک آف خیبر کے ذریعے سکیم شروع کرے گا، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی سکیم کی نگرانی کرے گا.

مزید پڑھیں:  مہنگائی میں کمی کے باوجود 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

خواتین، خواجہ سراء، معذور افراد اور اقلیتی برادری کے لئے 25 فیصد کوٹہ مختص، سکیم کے تحت تین کیٹیگریز میں پانچ لاکھ، دس لاکھ اور بیس لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا، قرضے کے لئے اہلیت پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو کاروباری ماہرین کی جانب سے خصوصی ٹریننگ دی جائے گی، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 3500 کاروبار اور تقریباً 10500 خاندان مستفید ہوں گے.

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی