Ex0p1IWXAAIxDH

پشاورپولیس کوروناوائرس کی روک تھام کیلئےمتحرک

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور پولیس کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے متحرک ہوگئی ہے، گزشتہ چار روز کے دوران ماسک استعمال نہ کرنے والے 242 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

آج مزید 108 افراد کے خلاف ماسک نہ پہننے پر کارروائی کی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شہریوں میں مفت فیس ماسک بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

واجح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماسک کے حوالے سے دفعہ 144 لاگو کیا گیا ہے۔

سی سی پی او کے کہنے کے مطابق وائرس بارے آگاہی اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے کپیٹل سٹی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا کا سہارا بھی لیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ شہری ماسک کے استعمال کو یقینی بنا کر وائرس کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت