کوروناوائرس کےپیش نظرخیبرپختونخواہیلتھ کیئرکمیشن نےفلیڈ آپریشنزمعطل کردیئے

ویب ڈیسک(پشاور)کورونا وائرس کے پیش نظر خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے فلیڈ آپریشنز معطل کر دیئے،خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا،

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاورہیلتھ کیئر کمیشن نے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور آفیسرز کو گاڑیاں وآپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔آئندہ عطائیت کے خلاف کوئی بھی کاروائی شکایت سے مشروط ہو گی،آپریشن کے لیے چیف ایکزیکٹیو سے اجازت لینا لازمی ہو گا۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان
مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

کمیشن نے چیف انسپکٹرز , سینئر انسپکٹرز اور انسپکٹرز کو مراسلے بھیج دیئے،زیرالتوا کیسز کو تین دن میں فائلیں پراسس کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔