Untitled 1 343

جج آفتاب آفریدی قتل کیس:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور بیٹے سمیت 10 افراد ملزمان نامزد

ویب ڈیسک (صوابی): صوابی میں انسدادِ دہشت گردی سوات کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کے واقعے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی اور بیٹے دانش آفریدی سمیت دس افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

جج آفتاب آفریدی کو ان کی اہلیہ، بہو اور نواسے سمیت نامعلوم افراد نے گزشتہ روز گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، ڈی پی او صوابی محمد شعیب کے مطابق واقعہ انبار انٹرچینج کےقریب پیش آیا، ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ چھوٹا لاہور میں ان کے بیٹے ماجد آفریدی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی ہے، مقدمے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبد الطیف آفریدی اور ان کے بیٹے دانش آفریدی سمیت دس ملزمان کو نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ووٹ کے سامنے فارم 45کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس
مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میِں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے پشاور اور خیبر میں مشترکہ کاروائیاں بھی کی ہے، کاروائی کے دوران دو موٹرکار کی برآمدگی کے علاوہ پانچ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جبکہ پولیس کی مزید نفری پشاور بھیجی جارہی ہے، واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بارکونسل نے آج عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے حکومت سے جج آفتاب آفریدی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔