Untitled 1 345

جی ٹی روڈ کو مکمل طور رکشوں کے لئے کھول دیا جائے۔رکشہ یونین

ویب ڈیسک (پشاور): سرکلر روڈ بیرسکو گیٹ میں رکشہ یونین کا احتجاج، مظاہرین کے مطابق بی آر ٹی سے متصل جی ٹی روڈ پر رکشوں پر پابندی کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ہے، حکومت بی آر ٹی سے متصل جی ٹی روڈ پر رکشوں پر پابندی ختم کی جائے، رکشوں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ اور جرمانوں کو ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر ،سپیکر خیبرپختونخوا کاالیکشن کمیشن کو خط

مظاہرین نے مزید کہا کہ جی ٹی روڈ کو مکمل طور رکشوں کے لئے کھول دیا جائے، حکومت کے اس فیصلے رکشہ چلانے والوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں، گلبہار سے جیل چڑھائی تک پابندی بھی ختم کی جائے، اگر کل تک پابندی ختم نہ کی گئی تو بھر پور احتجاج کرینگے۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل