ویب ڈیسک(پشاور)بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔
مالاکنڈ،باجوڑ،بونیر،چترال،اپرولوئردیر،سوات ،شانگلہ،ایبٹ آباد،مانسہرہ،ہری پور،بٹگرام ،کوہستان،تورغر،مردان،صوابی،پشاور،دیگرمختلف اضلاع میں بھی تیزآندھی وبارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق کالام میں10، پٹن 5، اپردیر،دروش بالاکوٹ میں 3،3 ملی میٹربارش ریکارڈ جبکہ چترال،مالم جبہ اور کاکول میں 2،2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔