Capture 680x395 1

حلال فوڈ اتھارٹی کا صوبےبھرمیں جعلسازوں کیخلاف کریک ڈائون

ویب ڈیسک(پشاور)صوبےبھرمیں جعلی مشروبات تیارکرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری،بنوں کے علاقےڈومیل میں کاروائی کےدوران جعلی مشروبات کی فیکٹری سیل کردی گئی۔

فوڈسیفٹی اتھارٹی کےمطابق کاروائی میں 5000لیٹر سےزائد ناقص مشروبات برآمدکرکےبھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیاہے۔

ضلع ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ اور درگئی میں بھی جعلی مشروبات کے خلاف کاروائی کی ،کاروائی میں 3000 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد، دوسری جانب دیر لوئر میں کاروائی کے دوران گودام سے 2000 لیٹر مضرصحت خوردنی تیل برآمد کیا گیا ناقص اورمضر صحت خوردنی تیل کو موقع پر تلف کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ

ناقص صفائی اور ممنوع اشیاء رکھنے پر ہری پور میں ریسٹورنٹ اورتکہ شاپ سیل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مزید 3سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم ہونے کا امکان

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ رمضان سے قبل جعلی اور مضر صحت مشروبات تیار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ گرفتار فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔