907220 577844 17 markazi rewayat hilal comeety akhbar

پشاور:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 13 اپریل کو منعقد ہوگا

ویب ڈیسک(پشاور) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز منگل بتاریخ 13 اپریل پشاور میں منقعد ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختون خوا جمال الدین کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چئیرمین مولانا عبدالخبیر ازاد کریں گے،اجلاس عید گاہ چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہوگا۔ چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03219410041 پر دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم
مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حافظ عبدالغفور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03005947909 اوردفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے لینڈ لائن نمبرز 0912042233 ، 0912043427،اور 0912043428 پر بھی چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں دی جاسکتی ہے۔