5eae6030ce314

صوبہ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے مزید 29افراد جاں بحق ،تعداد2791ہوگئی

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے29 افراد کا انتقال ہوا،محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد2761 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1245 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1لاکھ 2ہزار 290 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1308مریض صحت یاب ہوئے۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 86ہزار531 ہے ۔ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے483 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد41ہزار192ہوگئی ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

رپورٹ کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہے۔ پشاور میں کورونا سے1449 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8ہزار 519 ٹیسٹ کیئے گئے۔