8 9

پشاور: فوڈ سیفٹی اتھارتی کی کارروائی ،1ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

ویب ڈیسک (پشاور) فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی باچا خان چوک میں کاروائی،کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئی ۔باچا خان چوک میں گاڑی سے 1000 سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر کے ڈرائیور کوگرفتارکر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

تفصیلات کے مطابق مردہ مرغیوں کو فروخت کے لئے مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا، ضبط کرنے کے بعد تلف کی گئی، مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات