b 816945 012441 updates

وزیراعظم عمران خان دورۂ سندھ پر سکھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک (سندھ)وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورۂ سندھ پر سکھر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کامیاب نوجوان اور احساس پروگرام کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اورجی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  شاعر احمد فرہاد اغوا، سیکرٹری داخلہ و دفاع کو عدالت پیشی کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان کا سکھر ایئرپورٹ پہنچنے پر گورنرسندھ اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔

عمران خان اپنے دورۂ سندھ میں صوبے کے 14 ترجیحی اضلاع کے لیے 446 ارب کے بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  طلبہ کی واپسی ،خیبر پختونخوا حکومت کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ہوا بازی ڈویژن

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ خطیر رقم کراچی پیکج کے گیارہ سو ارب روپے کے علاوہ ہوگی۔