arrest 2

پشاور:منشیات فروشی میں ملوث خطرناک گروہ بےنقاب،6ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث خطرناک گروہ کو بےنقاب کرلیا،پولیس نےسرغنہ سمیت چھ ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ذرائع کےمطابق گرفتارملزمان کاتعلق منظم منشیات فروش گروہ سےہے،ملزمان اپنےمخصوص گاہک کومنشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتارملزمان نےابتدائی تفتیش کےدوران منشیات فروشی کےمکروہ دھندے میں ملوث ہونےکااعتراف کرلیاہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے

ملزمان کےقبضہ سےمنشیات اور3 عدد پستول،منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی دوموٹرسائیکلز بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہےکارروائی تھانہ فقیر آباد پولیس نےکی ہے۔