881958 9530663 corona vaccination updates

خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا سلسلہ جاری، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر صوبے میں 5 ہزار 848 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے، اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 93 ہزار 129 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے، گزشتہ روز 2 ہزار 368 بزرگ شہریوں کو ویکسین کی دوسری ڈوز دی گئی۔ صوبے میں اب تک 28 ہزار 30 ہیلتھ ورکرز اور 13 ہزار 56 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 49 ہزار 627 ہے، سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین لینے والے بزرگ شہریوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 667 ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس