847844 4123130 20 کامران بنگش akhbar

کامران بنگش نے ہائیرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کا انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ،وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

چیئرمین ہیرا خیبرپختونخوا ڈاکٹر امبر علی خان نے معاون خصوصی کو بریفنگ دی ۔

کامران بنگش نے کہا کہ تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے میں ہیرا کا کردار اہم ہے،282 کالجز، 11 جامعات اور کیمپسز کی ریگولیشن مزید بہتر بنائے۔ طلباء و طالبات کے لیے معیاری رہائشی سہولیات پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے ،پرائیویٹ ہاسٹلز رجسٹریشن پر کام تیز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، بیرسٹر سیف

کامران بنگش نےتعلیمی اداروں کو آن لائن اور ویب بیسڈ آسانیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ جنوبی اور ضم اضلاع میں کالجز کے قیام اور رجسٹریشن پر کام تیز کیا جائے اور تعلیمی سرمایہ کاری کرنے والوں اور پرائیوٹ سیکٹر کو ون ونڈو سروس فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ