shehram khan tarkai

خیبرپختونخوا کے پانچ فیصد سے زیادہ کورونا ریشو والے 27 اضلاع میں تمام سکول بند رہیں گے۔ شہرام خان ترکئی

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے مطابق NCOC کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخوا کے پانچ فیصد سے زیادہ کورونا ریشو والے 27 اضلاع میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول بند رہیں گے، وہ اضلاع جن میں پرائمری سے ہائیر سکینڈری تک سکول بند رہیں گے ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، خیبر، مردان، صوابی، دیر لوئیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، دیر اپر، بونیر، باجوڑ، چترال اپر، چترال لوئیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان لوئیر، کوہاٹ، کرم، کرک، بنوں، نارتھ وزیرستان اور ڈی آئی خان اضلاع شامل ہیں۔ ان تمام 27 اضلاع میں نہم سے بارہویں تک کے کلاسز بھی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور

ان اضلاع میں جہاں پر کورونا ریشو پانچ فیصد سے کم ہے وہاں پر سکول کھلے رہیں گے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا، کورونا صورتحال کی نگرانی جاری رہے گی اور NCOC کی ہدایات کے مطابق حالات کا مختلف اوقات میں جائزہ لیا جائے گا، بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت بھی بہت ضروری ہے جہاں پر کورونا کیسز زیادہ ہیں اور مسلسل بڑھ رہے ہیں ادھر سکول بند کرنا ضروری تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ