.jpg

اسلامیہ کالج پشاور کے سابقہ پرنسپل کورونا کے باعث انتقال کرگئے

ویب ڈیسک(پشاور) اسلامیہ کالج پشاور کے سابقہ پرنسپل پروفیسر میاں غفران اللہ کورونا کے باعث انتقال کرگئے

ذرائع کے مطابق پروفیسر میاں غفران اللہ کی نماز جنازہ آج صبح بعد از نماز فجر 4:30 بجے زرغونی مسجد حیات آباد میں ادا کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک، ہر حلقے سے 500کارکن لیجانے کی ہدایت

پروفیسر میاں غفران اللہ شعبہ معاشیات کے استاد تھے ،مرحوم اسلامیہ کالج پشاور میں چالیس سال شعبہ درس وتدریس سے وابستہ رہےانہوں نےسال 1997 سے سال 1999 تک اسلامیہ کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ