download 2 33

پاکستان کا فلسطین میں اسرائیلی مظالم کےحالیہ واقعات پرشدید تشویش کااظہار

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے اپنےبیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال بڑی تشویش ناک ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز سے غیرقانونی اقدامات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، نماز کے لئے جانے والوں کو حراساں اور معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کے پرتشدد اقدامات کی پاکستان مذمت کرتا ہے، فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری فوری اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف

زاہد حفیظ چودھری نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، دیرپا اور منصفانہ حل کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدات اور القدس الشریف فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہی قابل عمل حل ہے۔