Untitled 1 409

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا

ویب ڈیسک (پشاور):کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا، جعلی پیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جعلی پیر محمد اللہ کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا، 2019 میں بھی جعلی پیر کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں تھیں، جعلی پیر جنات و آسیب وغیرہ کی شکایت پر مریضوں کو کرنٹ اور دیگر تشدد میں ملوث ہے، نئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، ملزم سادہ لوح بیمار افراد کا کرنٹ کے ذریعے علاج کرتا تھا، ملزم سادہ لوح افراد سے بھاری رقوم ہتھیانے میں بھی ملوث ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،کارروائی تھانہ سربند پولیس نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:  جلسے کی اجازت کے باوجود کارکنان کی پکڑدھکڑ شرمناک ہے، بیرسٹر سیف