4 369

صوبہ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20ہزار ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کوویکسین دی گئی

ویب ڈیسک (پشاور)صوبے میں کورونا سے بچا کی ویکسینیشن میں تیزی کر دی گئی ۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور 20 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز اور شہریوں کو ویکسین دی گئی۔ صوبے میں اب تک 54 ہزار 690 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔ ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے طبی عملے کی تعداد 33 ہزار 873 ہے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، بیرسٹر سیف

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق اب تک 50 سال اور زائد عمر کے 1 لاکھ 55 ہزار شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 42 ہزار 692 ہے۔ سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین 7953 بزرگ شہریوں کو دی جا چکی ہے۔ 40 سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچا کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت