ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں ایس او پیزکی خلاف ورزی پرایف آئی آر کا معاملہ،تیمورسلیم جھگڑا نے عدالت میں قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔ خیبرپختونخوا کےوزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر حفاظتی ضمانت کرالی۔
صوبائی وزیرصحت تیمور جھگڑا مقدمہ درج ہونے کے تین روز بعد مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جومنظور کرلی گئی۔
یادرہےکہ تیمور سلیم جھگڑا نے چند روز قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک افطار پارٹی میں شرکت کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے وزیرصحت کےخلاف مقدمہ درج کیا جس میں پینڈیمک ایکٹ کی دفعہ شامل شامل ہے۔