l 754671 072644 updates

ہسپتالوں میں آکسیجن صرف کورونا مریضوں کو دی جائے۔ محکمہ صحت

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال بڑھ گیا، ہسپتالوں میں آکسیجن صرف کورونا مریضوں کو دی جائے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے آکسیجن کے موثر استعمال کے لئے نئی گائڈ لائن جاری کردی، نئی گائڈ لائن سے آکسیجن کے بہاو کی موثر نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

ہدایت نامے کے مطابق براہ راست یا دو گروپس کے سلینڈر مربوط کرکے انسٹال کئے جائیں، کم پیداوار کے باعث آکسیجن کی اختیاری تقسیم معطل رہے گی، کورونا کے 14 فیصد مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، آکسیجن گیس کو سلینڈر میں اسٹور کرکے ہسپتالوں میں رکھا جائے، نئے ہدایت نامہ سے متعلق تمام اداروں کو مراسلہ ارسال۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے