rescue1122

لنڈی کوتل:ٹرالراورموٹرکارمیں تصادم،05 افرادزخمی

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل)لنڈی کوتل کے علاقہ چاروازگئی میں ٹرالراور موٹر کار میں تصادم، 05 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیاہے جبکہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

زخمیوں میں سے 04 مسافر ہیں جن کاتعلق افغانستان سے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔