eid il fitur

عیدالفطر تعطیلات کے متعلق ہدایات نامہ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ہدایات نامہ برائے عیدالفطر تعطیلات 8-16 مئی 2021 تک، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اورپختون خواہ کی حکومتوں نے اپنے تمام ذیلی اداروں کو عید الفطر کے موقع پرکورونا وباء کے پھیلاو کو روکنے لئے ضروری ہدایت جاری کردی ہیں، اس ضمن میں شمالی علاقہ جات میں تمام داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعداد اور استعداد کاربڑھا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو خصوصی ہدایت دی گئی ہیں کہ متعلقہ ٹول پلازوں پہ عوام کی آگاہی کے لئے خصوصی بینر آویزاں کریں، این سی او سی کے تھیم، گھر رہیئے محفوظ رہِیئے کے تناظر میں صوبائی حکومتوں نے عید کی چھٹیوں کے دوران عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لئے سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کی بندش کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

داخلی مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زمہ داری سونپی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات پر عوام کے اکٹھا نہ ہونے دیے جائیں۔