خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہیدہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے جس سے گاڑی تباہ جبکہ پریس کلب صدر اور سینئر صحافی مولانا صدیق مینگل شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہونےکی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ سینئر صحافی کی گاڑی کو اس دن نشانہ بنایا گیا جب صحافتی برادری عالمی آزادی صحافت کا دن منا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق