94d50e14 b66f 4075 8c49 5fdb835f86b9

وزیراعظم اپنی اہلیہ اور12 رکنی وفد کےہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پرجدہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک (جدہ) وزیر اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ، دورے کے دوران وہ سعودی ولی عہد سمیت اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، خاتون اول بشریٰ بی بی وزیراعظم عمران خان کےہمراہ ہیں، گورنرسندھ،گورنر کے پی،وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ بھی ساتھ ہیں، اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاویداور صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

رائل ائیر پورٹ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سعودی ،پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی، سفیر پاکستان بلال اکبر اور جدہ قونصلیٹ کے اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ وفد کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری اور عمرے کی سعادت حاصل کریں گے،عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان 27 ویں شب مسجدالحرام میں قیام اللیل کریں گے۔