download 1 57 1

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے پشاور اور نوشہرہ میں کارروائیاں

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا نوشہرہ، پشاور، سوات میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈان ۔امن کوٹ نوشہرہ میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، : فیکٹری سے 5 ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت جعلی مشروبات برآمدکر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے فیکٹری کو سیلکر دیا گیا ۔قصہ خوانی، نمک منڈی بازار سمیت پشاور کے مختلف علاقوں میں بیکریوں کا معائنہکیا گیا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر پشاور میں تین بیکریاں سیل۔گندے انڈوں، غیر معیاری تیل اور ناقص صفائی پر سوات میں دو بیکریاں بھی سیلکی گئیں۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری سویٹس تیار کرنے والے بیکری مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر ،سپیکر خیبرپختونخوا کاالیکشن کمیشن کو خط