shah 2

فلسطین کےوزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک (انقرہ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترکی میں فلسطین کی صورتحال اور سفارتی کاوشوں کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم رکوانے کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں کاسلسلہ جاری ہے، اسرائیل مسائل کو مزید پیچیدہ بنارہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا ترکی میں فلسطین کی صورتحال اور سفارتی کاوشوں پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی حکمت عملی واضح ہے، پاکستان اور ترکی دنیا کو قائل کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیلی بمباری فوری طور پر روکی جائے، اسرائیل بمباری کررہا ہے یہ انسانی حقوق اورچوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو زبردستی اپنے گھروں سے بے دخل کررہا ہے، اسرائیل مسائل کومزید پیچیدہ بنارہا ہے، اس بربریت کو فی الفور رکوانے کی ضرورت ہے، اسرائیل کی بمباری سے لوگوں کا پسپتالوں سے رابطہ منقطع ہورہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ انڈونیشیا کی وزیرخارجہ نےبھی یقین دہانی کروائی کہ وہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گی، انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک ہے، انڈونیشیا کی وزیرخارجہ کی نمائندگی بہت بڑی کامیابی ہے، ترک وزیرخارجہ کیساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن آج ہم نے روانگی موخرکردی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہم چاہتے ہیں فلسطینی وزیرخارجہ بھی جنرل اسمبلی میں ساتھ چلیں، فلسطینی وزیرخارجہ کو جنرل اسمبلی نا آنے دیا تو بڑی ناانصافی ہوگی، ہم فلسطینی وزیرخارجہ کا انتظارکریں گے، میری امید اورخواہش ہے کہ فلسطینی وزیرخارجہ پہنچ جائیں۔