download 1 69

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےصدرولکن بوزکیرآج پاکستان کےدورے پر پہنچیں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ یو این جی اے کے صدر وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یمنی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، شہری سڑک کنارے لیٹ گئے

انہوں نے بتایا ہے کہ اپنے دورے کے دوران یو این جی اے کے صدر ملکی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے دورے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر جنرل اسمبلی کا دورہ اقوام متحدہ میں عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف اجاگر کرنے کا موقع ہے۔

مزید پڑھیں:  شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات مقررکردیئے گئے

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و تحفظ، معاشی و معاشرتی ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی تنازعات کے پرامن حل میں مددگار ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔