763740 4073734 Coronavirus AFP updates

کوہاٹ:گزشتہ سال مارچ سے اب تک 3989 مثبت کیس سامنے آئے

ویب ڈیسک (کوہاٹ): گزشتہ سال مارچ میں کوہاٹ میں کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آیا تھا، کل 42060 افراد سے لئے گئے نمونوں میں سے3989 مثبت کیس سامنے آئے، اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 267 ہے، کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 136ہے، شہر میں مثبت کورونا کیسوں کی شرح 6.69 فیصد ہے، 18916 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کا پہلا ڈوز لگ چکا ہے، 6005 افراد کورونا وائرس ویکسین کا دوسرا ڈوز بھی لے چکے ہیں، کورونا ویکسینشن کے لئے شہر میں گیارہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: تنگی میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ سے3افراد جاں بحق