ویب ڈیسک (ریاض)رواں برس کے حج سے پہلے حرم شریف میں خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا اہتمام کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی میں خود کار مشینیں، سینیٹائزنگ محلول اور خوشبوؤں کا استعمال کیا گیا۔ جبکہ صفائی کا عمل 20 منٹ میں مکمل کر لیا گیا۔
درجنوں سعودی ماہرین اور حرم انتظامیہ نے کارروائی میں حصہ لیا۔