qqqqqq

خیبرپختونخوا کےسرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری اب نہیں چلےگی

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخواکے سرکاری سکولز میں بغیر اطلاع اساتذہ کی 2دن غیر حاضری پرایک روزکی تنخواہ کاٹی جائےگی۔

صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تین دن غیرحاضر ہونے پر ایک سال کے لیے انکریمنٹ روک دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  طے کرلیں ہم کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس

اعلامیے کےمطابق چار دن غیرحاضری پر ٹیچرکے 2 انکریمنٹ 3 سال تک نہیں ملے گی جبکہ 5دن غیرحاضری پر استاد کی تنزلی، ریٹائرمنٹ یا پھرنوکری سے فارغ کیاجاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف

وزارت تعلیم خیبرپختونخوانے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔