polio report

خیبرپختونخوا: 20 ہزار 752 والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا میں حالیہ پولیو مہم کی رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضم اضلاع نے ہدف حاصل کرنے میں بندوبستی اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا، باجوڑ، شمالی اور جنوبی وزیرستان ، کرم اور اورکزئی میں 100 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئےجبکہ ضلع مہمند اور ہنگو میں 99 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے، پشاور میں 4 فیصد، ٹانک 5، ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 فیصد بچے پولیو قطروں سے محروم رہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج
مزید پڑھیں:  ہمارے خلاف گواہی کوئی نہِیں، چھاپے جاری ہیں، بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، شیخ رشید

20 ہزار 752 والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا ،74 ہزار سے زائد بچے گھروں پر موجود نہ ہونے کے باعث قطروں سے مہروم رہ گئے، اٹھارہ میں پانچ اضلاع میں98 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔