BRT Plaza still incomplete

بی آر ٹی پلازے تاحال نامکمل ،اخراجات بڑھنے کا خدشہ

ویب ڈیسک(پشاور) بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا زیادہ تر کام مکمل ہوگیا تاہم اس منصوبے میں شامل پلازوں پر تاحال کا م مکمل نہیں کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق کمرشل اور پارکنگ ایریا پر کام روک دیا گیا ہے جس سے لاگت میں اضافے کا خدشہ ہے ۔پلازوں کی تکمیل سے بی آر ٹی کے جملہ اخراجات پورے ہونگے ۔ حیات آباد ،چمکنی اور ڈبگری گارڈن میںتعمیر ہونے والے ان پلازوں پر 30 سے 60 فیصد کام ادھورا پڑا ہے۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کے مطابق بی آر ٹی کوریڈور پر کام مکمل ہے، پلازوں پرکام جلد شروع کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیرکا کہنا ہے کہ جو اصل کام ہے، وہ مکمل کرلیا ہے، پلازے بھی جلد مکمل ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تاریخی قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور کی تاریخ بارے کتاب کی تقریب رونمائی