انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز

انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے مات دے دی

ویب ڈیسک: دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے  سپر12 مرحلے کے دوسرے میں میچ انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیزکو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 56 رنز کا ہدف باآسانی 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر24 رنزبنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:  بس بہت ہوگیا اداروں کو نشانہ بنانا بند کر دیں،فیصل واوڈا

اس سے قبل  ٹاس جیت کر انگلینڈ کپتان اون مورگن نے ویسٹ انڈیزکو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز بلے باز سیمنز اور لوئس انگلش باولرز کے سامنے ٹک نہ سکے دونوں 9 رنز بناکر پویین لوٹ گئے دیگر بیٹسمین بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 14 اعشاریہ 2 اوورزمیں 55 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس:عمران خان کوبذریعہ ویڈیولنک پیش ہونےکی اجازت

گرس گیل کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ کرس گیل 13 رنز بنا کر نمایاں رہے، پولارڈ6، سیمنز 3، لیوس 6، شرمون یٹمیر9، ڈیوائن براو 6 اور نکولس پورن ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل شیخ نے4، معین علی اور ملز نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔