362833 4029720 akhbar

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کے زیرصدارت جاری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت جاری ہے .وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا.ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی. کابینہ کی انرجی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر دی گئی .نادرا اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگرینٹس کے درمیان معاہدوں کی منظوری دی جائے گی. کابینہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی منظوری دے گی.ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کی منظوری کابینہ ایجنڈیمیں شامل کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم ریلیف فنڈ کی نچلی سطح پرمنتقلی کا جائزہ لیا جائیگا.صنعت کاپہیا مرحلہ وارچلانے کیلئے این سی سی کی سفارشات کابینہ میں رکھی جائیں گی .ریلیف کاوشوں کیلئے ٹائیگرفورس اورمخیرحضرات کیکردارپرلائحہ عمل بنانے پر غور ھوگا.کابینہ اجلاس میں چینی آٹا رپورٹ پر بھی غور ھوگا.

مزید پڑھیں:  12ربیع الاول سیکیورٹی پلان جاری، پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر مامور