cng-stations-closed

سوات میں کل سے سی این جی اسٹیشن بند

ویب ڈیسک :سوات بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انچارچ محکمہ سوئی گیس ضلع سوات میروس خان کے مطابق گھریلو صارفین کو سردیوں میں گیس کی تسلسل سے فراہمی کے لئے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے مینگورہ، سیدوشریف اور ملحقہ علاقوں کے گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے