اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سرانجام خان کی وفات پر افسوس کااظہارکیا ، شہباز شریف نے کہا کہ سرانجام خان پارٹی کیبزرگ، وفادار نظریاتی اور قربانی دینے والے رہنما تھے ،انہوں نے ہمیشہ پارٹی کا پرچم سر بلند رکھا اور مشکل ترین حالات میں بھرپور جذبے سے خدمات انجام دیں،صدر ن لیگ کا کہنا تھاکہ سرانجام خان پارٹی کا ایک قیمتی سرمایہ تھے، ان کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے .ملک و قوم کے لئے ان کی اعلی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیا.للہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments