Sheikh Rashid says Quetta T

وزارت ریلوے کا ٹرین آپریشن 24 اپریل تک بحال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ رمضان شروع ہونے کے فیصلے پر نئی صورت حال کے حوالے سے دوبارہ غور کیا جائے گا۔ جو ٹرینیں 15 اپریل کو چلانے جا رہی تھی اب وہ 25 اپریل کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسافر ٹرینیں رات 12بجے تک بند رہیں گی جبکےفریٹ ٹرین چلتی رہیں گی ۔ وزرات ریلوے اپنی ٹرینوں کو موبائل ہسپتال کے طور پر تفتان اور چمن کے لیے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 25اپریل کو بھی ٹرین سروس حالات کو دیکھ کر بھال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج