قتل

پھندو میں 18سالہ خاتون ، خزانہ میں جائیداد تنازعہ پر ایک شخص قتل

پھندو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے18سالہ خاتون کو قتل کردیا جبکہ خزانہ میں جائیداد تنازعے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پھندو پولیس کے مطابق چونابھٹی میں اکرام خان نامی شخص کی زوجہ مسماة(م)کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ واردات کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے، ادھر خزانہ میں مد عی اصغر خان ولد کر نیل خان سکنہ عبا د اللہ نے پولیس کو بتایا کہ اسکے والد کر نیل خان عمر53 سال گھر کے باہر مویشی چراہا رہا تھا کہ ملزمان شامیاد ،آ مین، کفایت اللہ پسران نوشیر امین اور نوشیر امین ولد ابن امین ساکنان غنڈے جمرود نے آ کر ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے خاتون اور مرد کی نعشیں پو سٹمارٹم کیلئے منتقل کردیں جبکہ رپورٹس درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندرایک ملزم کفایت ولد شیر زمین کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق جمرود سے ہے ،فریقین میں جائیداد تنازعہ چل رہا تھا ،ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بڈھ بیر واقعہ پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا نوٹس، ملزمان فوری گرفتار کرنے کی ہدایات جاری