جو ارکان اسمبلی غلطی کر بیٹے واپس آجائیں، معاف کردوں گا: وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے تین بڑے لیڈر شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں ملک سے وہ کرنے جارہے ہیں جو دشمن بھی نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں جتنا کہیں ضمیر جاگ گیا لیکن لوگوں نے نہیں ماننا۔ انہوں نے کہا کہ جو ارکان اسمبلی غلطی کر بیٹے واپس آجائیں، معاف کردوں گا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس میں غیرملکیوں پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پیش

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم بلاول بھٹو کے حکومت کو دھمکی دینے والے بیان سے پیچھے ہٹ گئی

وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف نامور ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنھوں نے 25 سال ان ڈاکوؤں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری کے پیسے سے لوگوں کو خریدنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عمران خان نے کہا کہ جو ضمیر فروش ہوتا ہے پیسے لے کے ملک کا سودا کرتا ہے لیکن لوٹوں کو عوام، عدلیہ اور الیکشن کمیشن تینوں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے آپ فیصلہ کریں کہ آپ کدھر کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑے اور برائی کے خلاف کھڑے ہونےکا کہا ہے۔