بلاول بھٹو پیچھے ہٹ گئی

پی ڈی ایم بلاول بھٹو کے حکومت کو دھمکی دینے والے بیان سے پیچھے ہٹ گئی

متحدہ اپوزیشن اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس سے متعلق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دھمکی کے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ہفتے کے روز قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونیوالی میٹنگ کے بعد جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے صدر سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اگر پیر تک تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو اپوزیشن جماعتیں اسمبلی میں ہی دھرنے پر بیٹھ جائیں گی اور پھر دیکھتے ہیں کہ او آئی سی کا اجلاس کیسے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد: کسی رکن اسمبلی کو ووٹ دینے سے نہیں روکیں گے: قریشی

چیئرمین پیپلزپارٹی کی دھمکی کے کئی گھنٹے بعد اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا جس میں بلاول کے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ، مندوبين کی پاکستان آمد کا پُرتپاک خيرمقدم کرتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم يقين دلاتی ہے معزز مہمانوں کی آمد کے موقع پر پاکستان انہيں خوش آمديد کہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی موجودگی کے دوران ان کا احترام، خوشگوار ماحول استوار کرنے ميں اپنا کردار يقينی بنائيں گے، او آئی سی کے مہمانوں کے خيرمقدم کيلئے ہی متحدہ اپوزيشن نے لانگ مارچ کی تاريخوں ميں تبدیلی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی سیاسی حالات اور سیاسی کشمکش کو کسی طور پر او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔